فن لینڈ کی وزیر اعظم نے شوہر سے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
سانا مارین 2019 کے آخر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنیں جبکہ 2020 میں مارکس رائکنن سے شادی کی
فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر مارکس رائکونن سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اپنے اکاؤنٹ سے طلاق کی اطلاع دی۔
جوڑے نے بتایا انہوں نے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ جوڑے نے کہا کہ ہم اپنی شادی کے 19 سال اور اپنی پیاری بیٹی کیلئے شکرگزار ہیں۔
جوڑے کا اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہترین دوست ہیں اور ایک خاندان کے طور پر اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سانا مارین 2019 کے آخر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں جبکہ 2020 کے موسم گرما میں انہوں نے مارکس رائکنن سے شادی کی۔ دونوں کی 5 سالہ بیٹی بھی ہے۔