رونالڈو کی والدہ نے انکی گرل فرینڈ جارجینا سے خراب تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ہوسکتا ہے کہ وہ اسپینش ماڈل کے اثر و رسوخ اور تنگ آگیا ہو، رونالڈو کی والدہ کا بیان

ہوسکتا ہے کہ وہ اسپینش ماڈل کے اثر و رسوخ اور تنگ آگیا ہو، رونالڈو کی والدہ کا بیان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ نے گرل فرینڈ جارجینا روڈیگز کے ساتھ خراب تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سعودی النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ خراب تعلقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''ہوسکتا ہے کہ وہ اسپینش ماڈل کے اثر و رسوخ اور تنگ آگیا ہو''۔

انہوں نے کہا کہ ہر جوڑے کے درمیان کچھ اختلافات ہوتے ہیں لیکن اس مطلب یہ نہیں کہ وہ رشتہ ختم کرنے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے تعلقات اچھے نہ ہونے کی خبریں سرخیوں میں آنے لگیں

گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے اسٹار فٹبالر سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری پوسٹ کی تھی کہ جس میں ایک امریکی گلوکار رومیو سانتوس کے گانے کے بول لکھے ہیں جو کچھ یوں ہیں!، ''حسد افواہ ایجاد کرتا ہے جبکہ بیوقوف اس پر یقین کرتا ہے''۔


مزید پڑھیں: جارجینا نے رونالڈو سے خراب تعلقات کی خبروں کی تردید کردی

حال ہی میں ہسپانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں، فٹبال اپنی گرل فرینڈ سے ناراض ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو روڈریگز سے تنگ ہو گئے ہیں اور یہ جوڑا علیحدگی کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: نامناسب تصاویر؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودی قانون توڑنے کا خطرہ مول لے لیا

اس سے قبل مبینہ طور پر طیارے میں سوار ہونے سے قبل رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کے درمیان زبردست بحث ہوئی تھی جبکہ اس سفر کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا۔
Load Next Story