چھپن چھپائی کھیلنے والی بچیوں کو چور سمجھ کر گولی ماری ملزم
فائرنگ میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا
امریکا میں ایک شخص نے چھپن چھپائی کھیلنے والی لڑکیوں پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے 58 سالہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس پر گھر کے باہر کھیلنے والی بچیوں پر فائرنگ کرنے کا الزام تھا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ گھر کے باہر سائے دیکھے جس پر شک ہوا کہ چور آگئے ہیں جو چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر اپنا اسلحہ لے کر باہر نکلا تو ان ساؤں کو پڑوسی کے گھر میں بھاگتے دیکھا۔
58 سالہ ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس پر میں نے فائرنگ کردی۔ اندازہ نہیں تھا یہ کہ کھیل کھیلنے والے بچے تھے۔
زخمی بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔