امیتابھ بچن کی انجری میگا بجٹ فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ رک گئی
’پروجیکٹ کے‘ کے ذریعے باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر کام کررہے ہیں
امیتابھ بچن، پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی میگا بجٹ فلم 'پروجیکٹ کے' کی ریلیز التواء کا شکار ہوگئی۔
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اور ان کی پسلی اور ٹخنوں پر زخم آئے تھے، اداکار اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کے ہدایت کار اور پرڈیوسر بگ بی پر شوٹنگ کیلئے کوئی دباؤ ڈالنے سے پرہیز کررہے ہیں اور وہ انتظار کررہے ہیں کہ امیتابھ بچن مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں۔
امیتابھ بچن کی صحت یابی میں وقت لگنے سے فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگی اور وہ غیر معینہ مدت تک رک گئی ہے، فلم کو جنوری 2024 میں ریلیز ہونا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور پرابھاس نے بھی امیتابھ بچن کی صحت یابی تک انتظار کرتے ہوئے اپنے شوٹنگ شیڈول کو تبدیل کردیا ہے۔
'پروجیکٹ کے' کے ذریعے باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر سامنے آرہے ہیں۔