ڈگری کلاسز کے امتحانی مراکز کالجوں میں منتقل کرنیکی تجویز مسترد
ڈگری کالجوں کے پرنسپلز نے موقف اختیارکیا کہ شہر میں بدامنی کی صورتحال میں کالجوں میں امتحانی مراکز چلانا ناممکن ہوگا
کراچی کے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز نے جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری کلاسز کے امتحانی مراکز یونیورسٹی سے شہرکے کالجوں میں منتقل کرنے کی تجویز مستردکردی ہے۔
جبکہ طالبات کے امتحانی مراکز کالجوں میں قائم کرنے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ سے انفرااسٹرکچرکی مد میں معاوضہ دیے جانے کامطالبہ بھی کردیا ہے مزید براں شعبہ امتحانات کی جانب سے ڈگری کلاسز کے امتحانات تین مراحل میں 26نومبر سے شروع کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
طلبا کے امتحانی مراکزجامعہ کراچی سے شہرکے سرکاری کالجوں میں منتقل کرنے کی تجویز یونیورسٹی میں منعقدہ پرنسپلز کے اجلاس میں ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشداعظمی کی جانب سے دی گئی تھی جسے بھرپورمخالفت کے بعداکثریت رائے سے مسترد کردیاگیا یہ اجلاس جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی جانب سے ڈگری کلاسزکے امتحانی شیڈول کوحتمی شکل دینے کے لیے بلایاگیا تھا دوران اجلاس سرکاری ڈگری کالجوں کے پرنسپلز نے موقف اختیارکیا کہ شہر میں بدامنی کی صورتحال میں کالجوں میں امتحانی مراکز چلانا ناممکن ہوگا اورایسی صورت میں امتحانات میں نقل پرقابو نہیں پایا جاسکے گا۔
اجلاس میں بعض پرنسپلز کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ہرسال طالبات کے امتحانی مراکز متعلقہ سرکاری کالجوں میں بغیرکسی معاوضے کی ادائیگی کے قائم ہوتے ہیں جبکہ انفرااسٹرکچرکی مدمیں جامعہ کراچی کالجوں کومعاوضے کی ادائیگی نہیں کرتی لہٰذااس سال انفرااسٹرکچر کی مدمیں بھی ادائیگی کی جائے، علاوہ ازیں اجلاس میں ڈگری کلاسز کے امتحانات کے مجوزہ شیڈول کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں بی اے کے امتحانات26نومبرسے شروع ہونگے دوسرے مرحلے میں بی ایس سی کے امتحانات 3دسمبراوربی کام کے امتحانات 10 دسمبرسے ہونگے۔