وفاقی وزرا نے سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت فوج مخالف مہم کا آغاز کیا پرویزالہٰی
فوج مخالف پروپیگنڈے پر حکومت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب
مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے جبکہ فوج مخالف پروپیگنڈے پر حکومت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔
لاہور میں پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا وفاقی وزرا نے سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت فوج مخالف مہم کا آغاز کیا اور ایسا کرتے ہوئے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو بھی یکسر نظر انداز کردیا گیا، فوج کے خلاف مہم پر قوم کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی پر یقین رکھنے والا کوئی شخص پاک فوج کو بدنام اور کمزور کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، مسلم لیگ(ن) کو قومی اداروں پر سپریم کورٹ جیسے حملے کا ری پلے نہیں کرنا چاہئے۔