عدالت کا اینکر عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم

درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی

(فائل فوٹو)

لاہور ہائیکورٹ نے معروف اینکر عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ جیل سے عمران ریاض خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ ڈیپٹی کمشنر نے عمران ریاض کو چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔

عمران ریاض نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے، آفتاب اقبال کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، آفتاب اقبال کو پیش کر رہے ہیں۔


عدالت نے دونوں اینکرز کو آج شام 6 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ عمران ریاض خان کو سیالکوٹ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز اینکر آفتاب اقبال کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے آفتاب اقبال کے فارم ہاؤس پر دھاوا بولا اور ملازمین سمیت تمام لوگوں سے موبائل فونز ضبط کرلیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی اینکر آفتاب اقبال اپنے فارم ہاؤس سے گرفتار

پولیس کی نفری نے کمروں کی تلاشی لی اور آفتاب اقبال کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا تھا۔
Load Next Story