میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
میں پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور انڈسٹری اس وقت جن حالات سے گزر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، میاں امجد
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں امجد فرزند نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ توقیر ناصر کو بھجوادیا۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت جن حالات سے گزر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے انہیں پنجاب فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے لیکن وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے اس لئے کسی اور کو یہ ذمہ داری دے دی جائے۔
یاد رہے چند روز قبل ہی پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تشکیل نو کی گئی تھی اور توقیر ناصر کو چیئرمین بنایا گیا جبکہ میاں امجد فرزند کو پاکستان فلم انڈسٹری کی جانب سے بورڈ میں نمائندگی دی گئی تھی۔