مزید 62 چاندوں کی دریافت سیارہ زحل 145 چاندوں کا مالک قرار

بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے باضابطہ طور پر معلومہ کائنات میں زحل کو سب سے زیادہ چاندوں والا سیارہ قرار دیا ہے

زحل کےمزید چاند دریافت ہونے کے بعد چاندوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

خوبصورت حلقوں والا سیارہ زحل، ہماری معلومہ کائنات میں سب سے زائد چاندوں والا سیارہ قرارپایا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی یونین (آئی اے یو) نے باضابطہ طور پر مزید 62 چاندوں کا اعلان کیا ہے۔

اس طرح زحل کےچاندوں کی کل تعداد 145 ہوگئی ہے۔ لیکن ایک جانب تو اس میں عظیم چاند ٹائٹن بھی ہے تو دوسری جانب اینسلیڈس نامی چاند موجود ہیں جہاں حیات کے بنیادی سالمات پائے گئے ہیں۔


ایک تکنیک 'شفٹ اینڈ اسٹیک' کی مدد سے تائیوان کے 'اکیڈمیہ سینیکا انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرونامی' کے ایڈورڈ ایشٹن نے یہ دریافتیں کی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی میں چھوٹے اور مدھم چاندوں کو تلاش کیا جاتا ہے۔ اس میں چاندوں کی تصاویر کو دیکھا گیا جو یکساں رفتار سے حرکت کررہے تھے اور ان سے سگنلوں کو پڑھا جاتا ہے۔ اسی تکنیک سے ہم نیپچون اور یورینس کے چاند بھی تلاش کرچکے ہیں۔

کینیڈا فرانس ہوائی دوربین (سی ایف ایچ ٹی) کی مدد سے سال 2019 سے 2021 تک ماہرین نے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ پھر کئی برس تک ان تمام مشکوک چاندوں کا جائزہ لیا گیا اوراب تسلی ہونے کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم نئے چاند بے ضابطہ چاند ہیں اور غالب امکان ہے کہ آوارہ گھوم رہے تھے کہ زحل کی ثقلی قوت نے انہیں لپک لیا اور اپنے مدار سے باندھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب چاند کے باقاعدہ 24 چاند ہیں اور 121 بے ضابطہ چاند ہوچکے ہیں۔
Load Next Story