چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ سے ملاقات
دورے کا مقصد طلبہ کو گلگت بلتستان میں تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعلق آگاہ کرنا تھا، محی الدین احمد وانی
گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے کیمبرج یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نئے اسکولز کے قیام، معیاری نصابی کتب کی فراہمی اور اساتذہ کی تربیت کے بارے میں بات کی تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے خطے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئے آئی ٹی پارکس کے قیام، تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طلبا ان اقدامات کے بارے میں سن کر بہت پرجوش تھے، اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے مستقبل میں ان کوششوں میں حصہ لینے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے تقریر کے اختتام پر طلبا نے کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کرنے اور ان مثبت پیش رفتوں کو شیئر کرنے پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں انقلابی اقدامات کی تکمیل کی امید دلانے کے لیے چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔
چیف سیکرٹری کامیابی کے احساس کے ساتھ واپسی پر کہا کہ انہوں نے پاکستانی لیڈروں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔