شوبز اداکاروں میں شرح طلاق زیادہ کیوں ہوگئی ہے عائشہ عمر نے بتا دیا
پچھلے دو سالوں میں پاکستان شوبز کے کئی جوڑوں نے راہیں جُدا کر لی ہیں
اداکارہ عائشہ عمر اور کرن ملک نے شوبز سے وابستہ جوڑوں میں شرح طلاق کے اضافے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں عائشہ عمر اور کرن ملک ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز کے متعدد مسائل سمیت شرح طلاق کے حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔
عائشہ عمر اور اداکارہ کرن ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں میں عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے۔
کرن ملک نے کہا کہ طلاق کے پیچھے ہر کسی کی اپنی کہانی ہو تی ہے لیکن میرے خیال میں لوگوں میں صبر کی کمی آ چکی ہے اور وہ بہت انا پرست ہو چکے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ہر کوئی صرف خود کو صحیح سمجھتا ہے صرف انہی کا نقطہ نظر درست ہے۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ شادی کو نبھانے میں دونوں طرف سے کوشش لازمی ہونی چاہیے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ وہ ساتھی اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتی ہیں ان کا ماننا ہے کہ اب لوگوں میں زیادہ آگہی آ چکی ہے اور پہلے جن باتوں کو نظرانداز کر دیا جاتا تھا اب ایسی باتوں پر سخت ردعمل آتا ہے۔ جس کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے دو سالوں میں پاکستان شوبز کے کئی جوڑوں نے راہیں جُدا کر لی ہیں۔