تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا منصوبہ ہے عمران خان
سیکورٹی ایجنسیز سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے والے غنڈوں کی سہولت کاری میں مصروف ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
تحریک انصاف کے قائدین، اور کارکنان کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ اور تحریک انصاف پر پابندی کی حکومتی کوششوں پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شدید ردّعمل کا اظہار کیا اور قوم سے بھرپور پرامن احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہنے کی اپیل کردی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تقریباً 7 ہزار قائدین، کارکنان اور خواتین کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے، یہ تحقیق تک نہیں کی گئی کہ سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے میں کون ملوث تھا، یہ سراغ بھی نہ لگایا گیا کہ درجنوں غیرمسلّح مظاہرین کی گولیاں لگنے سے اموات کا ذمہ دار کون تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد سیاسی جماعت پر پابندی عائد کر دی جائے، اس دوران سیکورٹی ایجنسیز سپریم کورٹ پر قبضہ جمانے اور دستورِ مملکت کو پیروں تلے روندنے میں غنڈوں کی سہولت کاری میں مصروف ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ تمام شہری پرامن احتجاج کیلئے تیار رہیں، اگر عدالت عظمٰی اور آئین کو تباہ و تاراج کردیا گیا تو تصوّرِ پاکستان ہی دم توڑ دے گا۔