پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں
حج آپریشن کی پروازیں ملک کے 6بڑے شہروںکے ایئرپورٹس سے چلائی جائیں گی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے امسال قبل ازوقت حج آپریشن کوحتمی شکل دیدی ہے۔
کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز 20ستمبرکوکراچی ایئرپورٹ سے عازمین حج کولیکر جدہ روانہ ہوگی جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے19ستمبرکوپروازیں شروع کی جائیںگی، امسال فیصل آباد سے پی آئی اے کی بجائے شاہین ایئرلائن عازمین حج کولیکرروانہ ہوگی تاہم ملتان سے حج آپریشن کا فیصلہ نہیں کیاجاسکا، امسال پی آئی اے انتظامیہ نے حج آپریشن کے بارے میں اخبارات کو کوئی تفصیل فراہم نہیںکی تاہم پی آئی اے انتظامی افسرکے مطابق امسال حج آپریشن میں پی آئی اے کے 240 طیاروںکے ذریعے سوالاکھ عازمین حج کوجدہ، مدینہ پہنچایاجائیگا۔
حج آپریشن کی پروازیں ملک کے 6بڑے شہروںکے ایئرپورٹس سے چلائی جائیں گی ان میںکراچی، لاہور،اسلام آباد،پشاور، سیالکوٹ اورکوئٹہ کے ایئرپورٹس شامل ہیں،کوئٹہ میں حج آپریشن میں777جہازجبکہ دیگر ایئرپورٹس سے بوئنگ747طیارے شامل ہوںگے،کوئٹہ ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن نے بوئنگ777کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر اپنے تحفظات کااظہارکیاہے، قومی ایئرلائن کے افسر کے مطابق قومی ایئرلائن کا پوسٹ حج آپریشن نومبر سے شروع کر 10دسمبر تک مکمل کرلیاجائے گا۔