لاہور میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار

شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور متعدد کو نذر آتش کیا۔

شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور متعدد کو نذر آتش کیا۔

لاہور پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور اداروں پر حملہ آور ہوکر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث670شرپسند عناصر گرفتار کر لیے۔

شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد کو نذر آتش کیا۔ لاہور پولیس کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئیں۔


ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10مقدما ت،سول لا ئنز ڈویژن میں 7مقدمات جبکہ صدرڈویژن میں 01مقدمہ شامل ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی۔ سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Load Next Story