اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کو پھر طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے دو کنال سرکاری اراضی کو ذاتی گھر کا حصہ بنایا

(فوٹو : فائل)

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو 19 مئی کو طلب کر لیا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی میں سردار عثمان بزدار کا ذاتی گھر اور پلاٹ 14 کنال اراضی تھا لیکن وزیر اعلیٰ بننے کے بعد دو کنال سرکاری اراضی کو ذاتی گھر کا حصہ بنا لیا گیا۔


سرکاری اخراجات سے واٹر سپلائی بور، پانی والی ٹینکی تعمیر اور جنریٹر سرکاری خزانے سے لیا گیا۔

قبل ازیں، اینٹی کرپشن نے 12 مئی کو طلب کیا مگر پیش نہ ہوئے۔
Load Next Story