ملک میں ایک ہفتے کے بعد سوشل میڈیا سروسز بحال
سوشل میڈیا ایپس کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد بند کیا گیا تھا
ملک بھر میں تقریباً ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سوشل میڈیا ایپس بحال کردی گئیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک میں بند کی گئی فیس بک، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز بحال کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ سروس پہلے ہی بحال کردی گئی تھی، جس کے بعد آج شام سے سوشل میڈیا ایپس بھی صارفین نے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 72 گھنٹے سے زائد بند رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی
قبل ازیں پی ٹی اے کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ براڈبینڈ بحالی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بدستور بلاک تھے اور انہیں کھولنے کی کوئی ہدایت نہیں ملی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائیوں پر قابو پانے کے لیے موبائل براڈبینڈ اور سوشل میڈیا سروس معطل کی گئی تھیں۔