عمران ریاض کی گمشدگی کا مقدمہ درج پولیس نے بازیابی کیلیے 48 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی

ڈی پی او سیالکوٹ کی عدالتی حکم پر سیکٹر کمانڈر سے ملاقات، پولیس افسر نے عدالت سے 48 گھنٹوں کی مہلت مانگی

فوٹو فائل

پنجاب پولیس نے معروف صحافی عمران ریاض کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈی پی او نے بازیابی کے لیے عدالت سے 48 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عدالت نے پولیس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کو طلب کیا اور عمران ریاض کی بازیابی کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت سے مہلت مانگی اور عدالتی حکم پر سیکٹر کمانڈر سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: نیوز اینکر عمران ریاض کی گرفتاری پر ایس ایچ او معطل


ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ عمران ریاض کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ڈی پی او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ چیک کرنا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ 48 گھنٹوں کا وقت دیا جائے۔

اس پر عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ اگر عمران ریاض 24 گھنٹوں میں بازیاب ہوجاتے ہیں تو ہم انتظار کرسکتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی بھی مانگی جبکہ عدالت نے ڈی پی او کی 48 گھنٹے میں بازیابی کی استدعا منظور کرلی۔
Load Next Story