عامر نے بابراعظم کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت کردی

بابراعظم کو’ ا وسط درجے کا کھلاڑی‘ یا ’ ٹیل اینڈر ‘ نہیں کہا، فاسٹ بولر

بابراعظم کو اس کی بہترین تیکنیک کی وجہ سے بولنگ کرانا ایک مشکل کام ہے، محمد عامر ( فوٹو: فائل )

فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بابراعظم کو ' ا وسط درجے کا کھلاڑی' یا ' ٹیل اینڈر ' نہیں کہا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے بابراعظم کی بلے بازی کی تیکنیک کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کا بہترین بلے باز قرار دیا۔

محمد عامر نے کہا،'' سب سے پہلے تو میں ان لوگوں سے کہنا چا ہوں گا جنہوں نے اس معاملے کو غلط رخ دیا کہ وہ میرا کوئی ایک انٹریو ایسا دکھادیں جس میں میں نے کہا ہوکہ بابراعظم اوسط درجے کا کھلاڑی یا ٹیل اینڈر ہے۔ ''

مزید پڑھیں: بابراعظم کے حوالے سے بیان اور خراب رویے پر آفریدی نے عامر کی سرزنش کردی


فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں نے اپنے تمام انٹرویوز میں بابراعظم کو پاکستان کا بہترین بیٹر کہا ہے اور متعدد بار یہ کہہ چکا ہوں کہ بابر کو اس کی بہترین تیکنیک کی وجہ سے ون ڈےا ور ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کرانا ایک مشکل کام ہے، تو میں اسے ٹیل اینڈر کیوں کہوں گا؟

31سالہ بولر نے کہا کہ میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ بطور بولر میرا کام وکٹیں لینا ہے چاہے بیٹسمین کوئی بھی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ بابراعظم ہو یا کوئی ٹیل اینڈر ہر وکٹ بہت اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: میدان میں اترنے کے بعد دوستی پیچھے رہ جاتی ہے، محمد عامر

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران محمد عامر نے کہا تھا کہ ان کے لیے بابراعظم یا کسی ٹیل اینڈرز کو بولنگ کرانا ایک ہی جیسا ہے۔
Load Next Story