نیب نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی
عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس اختیارات کے غلط استعمال کا ہے، نیب ذرائع
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کے خلاف درج القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
نیب ذرائع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب تحقیقات کو میڈیا میں ''القادر ٹرسٹ کیس'' کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جو کے درست نہیں ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق یہ کیس دراصل عمران خان اور دیگر عوامی عہدہ رکھنے والوں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، غیر قانونی طور پر مالی فوائد کا حصول اور برطانیہ کی نیشنسل کرائم ایجنسی سے موصول ہونے والی جرائم کی رقم کی وصولی میں مجرمانہ خلاف ورزی اور اس کے ریکارڈ کو غیر قانونی طور پر سیل کرنے کا ہے جسکی تحقیقات جاری ہیں۔
ملزمان پر القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کا غیر قانونی حصول اوردِیگر مالی فوائد بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔