امریکی ماہر نے مسلسل 74 دن پانی کے اندر گزار کر نیا ریکارڈ قائم کردیا
جامعہ شمالی فلوریڈا کے ڈاکٹر جوزف ڈیٹوری مزید وقت پانی میں گزار کر 100 دن پورے کریں گے
قارئین کو یاد ہوگا کہ ہم انہی صفحات پر امریکی سائنسداں جوزف ڈیٹوری کی خبریں دے چکے ہیں جنہوں نے پانی کے نیچے قائم ایک مرکز میں مسلسل سو دن گزارنے کا ارادہ کیا تھا۔ اب انہوں نے زیرِآب رہتے ہوئے 74 دن گزارے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
تاہم جوزف اب بھی خشکی پرآنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ 9 جون تک وہاں رہ کر پانی کی گہرائی میں مسلسل رہتے ہوئے 100 دن کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ جوزف یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں محقق ہیں اور کے لارگو کے علاقے میں 30 فٹ گہرے ایک زیرآب اسٹیشن میں رہ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف تحقیق کررہے، بلکہ سمندری حیات کے تحفظ اور پانی کے اندر رہنے کے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کو جائزہ بھی لے رہے ہیں۔
چند ہفتوں قبل انہوں نے سمندر کی گہرائی میں ایک نئی نوع کا جانور بھی دریافت کیا تھا۔ دوسری جانب جوزف نے میں ایک اور امریکی سائنسداں کا ریکارڈ توڑدیا ہے جس نے 2014 میں زیرِآب 73 روز گزارے تھے۔ اس اتوار کو جوزف نے پانی کے اندر 74 روز مکمل کرلیے ہیں۔
55 سالہ جوزف ڈیٹوری یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں بایومیڈیکل انجینئرنگ پڑھا رہے ہیں۔ ان کا سمندری اسٹیشن 100 مربع فٹ پر محیط ہے جو بلبلہ نما ایک گھر ہے۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ تجربے کے دوران جسم پر پڑنے والے شدید دباؤ کے سبب ان کا قدت ایک انچ تک کم ہو سکتا ہے۔ بالکل اس ہی طرح جیسے خلاء میں وقت گزارنے کے بعد خلاء نوردوں کا قد تین فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔