ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ ایجنسیوں کے لوگ پُرتشدد واقعات میں ملوث تھے عمران خان
آزادانہ تحقیقات میں ہم یہ اہم شواہد پیش کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور واقعات میں ایجنسیز کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے اہم شواہد ہمارے پاس موجود ہیں، جو آزادانہ تحقیقات کی صورت میں پیش کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 'ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تفتیش میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے'۔
عمران خان نے لکھا کہ ان واقعات کا مقصد افرا تفری پھیلانا تھا تاکہ الزام تحریک انصاف پر عائد کیا جائے اور ہمارے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ، عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افرا تفری پھیلا کر الزام پی ٹی آئی پر دھر دیا جاتا اور ذمہ داری عائد کر کے انتقامی کارروائی کی جاتی۔

اس سے قبل عمران خان نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا دفاع کرتے ہوئے وقوعہ کی دو ویڈیوز بھی شیئر کیں اور اسی بات کو دہرایا کہ ہم پر الزام عائد کرنے کا مقصد کریک ڈاؤن کرنا ہے۔