تقریباً 100 گھنٹوں تک لگاتار کھانا بنانے والی نائیجیرین شیف
نایجیرین پکوان نے 11 مئی سے 15 مئی تک بلا تعطل 110 کھانے بنائے
نائیجیریا کی ایک پکوان نے تقریباً 100 گھنٹے تک کھانا بنا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے 2019 میں بھارتی خاتون شیف لتا ٹنڈن کا بنایا ہوا ریکارڈ توڑا ہے جس میں لتا نے 87 گھنٹے 45 منٹ تک تک مسلسل کئی طرح کے پکوان تیار کئے تھے۔
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ہِلدا بیسے نے جمعرات 11 مئی کو شام 4 بجے کھانا بنانے کی شروعات کی اور پیر 15 مئی کی صبح 7 بج کر 46 منٹ پر 110 کھانے بنانے کے بعد اپنی کوشش تمام کی۔
دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ٹویٹ میں اتنا کہا ہے کہ وہ خاتون کی اس کوشش سے واقف ہیں لیکن مزید ثبوت کے بعد ہی باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ فوری طور پر ریکارڈ کی تصدیق نہیں کرتا بلکہ مزید ثبوت اور تسلی کے بعد ہی اس کا اعلان کرتا ہے جس میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔
ریکارڈ بنانے کی اس کوشش میں انہوں نے زیادہ تر نائیجیرین کھانے بنائے۔ ہلدا نے کہا کہ یہ سخت محنت اور عزم کا کام ہے اور میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ افریقی خواتین کو نظرانداز نہ کیا جائے۔
ہلدا کو ہر ایک گھنٹے بعد صرف پانچ منٹ آرام کی اجازت دی گئی تھی یا پھر 12 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی فراغت کی اجازت تھی، اس دوران انہیں غسل کی اجازت تھی جبکہ ان کا طبی چیک اپ بھی کیا گیا تھا۔