مشکوک گاہکوں کی اطلاع نہ دینے پر جیولرز پراپرٹی ڈیلرز کو سزائیں ہوں گی

باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری290(I)/2023 جاری کردیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو

باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری290(I)/2023 جاری کردیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو۔ فوٹو: فائل

مشکوک گاہکوں کی اطلاع نہ دینے پر جیولرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو سزائیں ہوں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈی این ایف بی پیز کو جائیداد اور جیولری کی خرید فروخت کرنے والے مشکوک لوگوں و گاہکوں کے بارے میں رپورٹ نہ کرنے والے جیولرز، ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز اور اکاؤنٹنٹس پر بھاری جرمانے اور پابندیاں عائد کرنے، بینک اکاؤنٹس و منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور گرفتار کرنے کے اختیارات دیدیے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بغیرجانچ پڑتال کے خرید فروخت؛ جیولرز وپراپرٹی ڈیلرز پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ ا س حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبری290(I)/2023 جاری کردیا گیا ہے۔ مشکوک صارف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر 10کروڑ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔
Load Next Story