’’کوہلی روہت راہول ٹی20 فارمیٹ میں نظر نہیں آئیں گے‘‘

آئندہ 90 دنوں میں بھارت کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، آکاش چوپڑا

آئندہ 90 دنوں میں بھارت کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، آکاش چوپڑا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ویرات کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہول کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور انجری کا شکار ہونے والے کے ایل راہول مسلسل ناکام ہو رہے ہیں جبکہ نوجوان کرکٹرز تیزی سے رنز بناکر بھارت کیلئے کھیلنے کو بیتاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 90 دنوں میں بھارت کی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی، روہت یا راہول کو ٹی20 فارمیٹ میں کھیلتا دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا


آئی پی ایل کمنٹیٹر نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی اگلی نسل تیار ہورہی ہے، ہندوستان ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نئے ٹیمپلیٹ کی تلاش میں ہے، جہاں نوجوان کرکٹرز تیزی سے حریف ٹیم پر حملہ آور ہوں۔

مزید پڑھیں: لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کیلئے آئے گا لیکن بھارت وہاں نہیں جائے گا، آکاش چوپڑا

 

گزشتہ سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story