حماد اظہر فواد چوہدری اور دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد
عدالت نے ملزم کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانتیں مسترد کیں
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، عمر ایوب، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔