فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم ’فاسٹ ایکس‘ ریلیز کیلئے تیار
فاسٹ ایکس میں آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی کیمیو کریں گی
ہالی ووڈ کی مشہور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم 'فاسٹ ایکس' آئندہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ ایکس میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے آنجہانی اسٹار پال واکر کی بیٹی میڈو واکر ایک مختصر کردار ادا کرتے ہوئے فلمی دنیا میں ڈیبیو کریں گی۔
فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اسٹار وِن ڈیزل کا کہنا ہے کہ فاسٹ ایکس پال والکر کا خواب تھا۔ پال والکر 2013 میں ایک کار حادثے کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔ وہ آخری بار فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں نظر آئے تھے جو ان کی موت کے بعد ریلیز کی گئی تھی۔
دی فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں نوجوانوں کو مجرم سے اسٹریٹ ریسنگ اسٹار بننے کے ایڈونچرز دکھائے جاتے ہیں، وہ اپنے گینگ کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب فاسٹ اینڈ فیوریس کے ہدایتکار لوئس لیٹریئر نے اس بلین ڈالرز فرنچائز کو ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ لوئس لیٹریئر آئندہ ہفتے سینما گھروں کی زینت بننے والی فاسٹ ایکس سمیت فرنچائز کے آخری دو سیکوئلز کی ہدایات دیں گے۔
فلم میں ون ڈیزل، جیسن موموا، جیسن سٹیتھم، جورڈانا بریوسٹر، لوڈاکریس، مشیل روڈریگ، سنگ کانگ، اور ٹائرس گبسن شامل ہیں۔
یہ فلم 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔