فی تولہ سونے کے نرخ 2000 روپے گرگئے
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 233100 روپے کی سطح پر آگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1714 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
اس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 233100 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوکر 199846 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2950 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 42.46 روپے کی کمی سے 2529.14 روپے رہی۔