میکسیکو میں فٹبال گراؤنڈ پر حملہ 6 کھلاڑی ہلاک

حملہ ہمسائے صوبے کے رہائشیوں نے پرانی رنجش اور دشمنی پر کیا

فٹبال گراؤنڈ پر مسلح حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے؛ فوٹو: فائل

میکسیکو کے صوبے ہڈالگو کے فٹبال گراونڈ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے 3 اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی پولیس کے ڈائریکٹر الیجانڈرو روسالیس نے بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ ہو رہا تھا۔ حملہ آور ہمسائے صوبے سے تعلق رکھتے تھے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے ہڈالگو کا ہمسائے صوبے سے تنازع چل رہا ہے اور اس دشمنی نے ماضی میں بھی کئی بے گناہوں کی جانیں لی ہیں۔


حملہ آوروں نے فٹبال گراؤنڈ میں چاروں طرف گولیاں برسائیں جس میں 3 ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

اسی طرح ایک اور صوبے موریلوس میں ستمبر 2022 میں بھی ایک فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 
Load Next Story