میانمار میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہلاکتیں41 ہوگئیں

صرف میانمار میں دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے

میانمار میں سمندری طوفان میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے؛ فوٹو؛ فائل

میانمار میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان موچا نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان میانمار کے مغربی صوبے رخائن میں ہوا جہاں کئی دیہات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ اب بھی 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ریلیف کیمپ میں گنجائش سے زیادہ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ماہی گیروں کا ہوا ہے۔ مواصلاتی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔

سمندری طوفان موچا بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا اور مچھیروں کی بستی سمیت دو دیہات بہہ گئے۔ ان علاقوں کو خالی کرائے جانے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
Load Next Story