ٹویٹر کی توجہ ویڈیو پر مبذول نئے فیچرز پیش
ٹویٹر نے پلے بیک کنٹرول، فلیگ کرنے اور دیگر فیچرز پیش کئے ہیں جو بہتر ویڈیو کنٹرول کرسکتے ہیں
ٹویٹر کے نئے سی ای او کی آمد کی خبروں کے دوران اب ٹویٹر پر ایک اہم فیچر پیش کیا گیا جو ویڈیو کی صورت میں ایک دیرینہ عوامی مطالبہ بھی تھا۔
اس سے قبل ٹویٹر بلیو ٹِک والے صارفین کو قدرے لمبی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا اعلان کرچکا ہے۔ لیکن اب عام صارفین بھی ویڈیو کی رفتار قابو کرسکتےہیں، اس پر ردِ عمل دے سکتے ہیں اور اسے فلیگ بھی کرسکتے ہیں۔
ایپ کے اندر موجود ویڈیو پلیئر سے آپ اپنی سہولت کے لحاظ سے اس کی رفتار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔ خبریں اور گفتگو کو تیز چلا کر سنا جاسکتا ہے جبکہ کھیلوں کے اہم واقعات کو سست کرکے اس کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ تاہم ویڈیو کے دیگر فیچر اگلے چند ہفتوں میں سامنے آسکتے ہیں جن میں کچھ یہ ہیں۔
ٹویٹر کو خبروں کے لیے مشہور ایپ بنانے کے لیے یوٹیوب کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختصر ویڈیو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ طویل ویڈیو کی اجازت سے مشتہرین کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ممکن ہے کہ ٹویٹس میں ویڈیو کو زیادہ اہمیت بھی دی جائے۔