کریک ڈاؤن شروع گٹکا و ماوا کارخانوں سے پولیس اہلکار سمیت 12 ملزم گرفتار

ملیرپولیس کی گٹکاوماواکے کارخانوں کیخلاف کارروائی، شاہ لطیف پولیس نے گٹکے کے کارخانے سے 4 ملزم دھرلیے

ملزم عرفان کانسٹیبل وایسٹ ہیڈکوارٹرمیں تعینات تھا،گڈاپ قادوگوٹھ میں گٹکاکارخانے سے6 ملزم گرفتار کرلیے (فوٹو فائل)

ضلع ملیر پولیس نے گٹکا ماوا تیار کرنیوالے کارخانوں پر چھاپے مارکر پولیس اہلکار سمیت12 ملزمان کو گرفتار کرکے گٹکا، ماوا، مشینیں اور سامان برآمد کرلیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا تیارکرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارکر4 ملزمان ساجد عرف چوچی، عرفان ، محمد وقاص اورمحمد رضوان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے220 کلو چھالیہ ،95 کلو گٹکا ماوا بنانے کا سامان اورگٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں برآمد کرلیں۔

ضلع ملیرپولیس کے مطابق گرفتار ملزم عرفان پولیس کانسٹیبل ہے اور ایسٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: گٹکا و ماوا فروشوں کو پولیس سرپرستی حاصل، اسپیشل برانچ کی رپورٹ

گڈاپ سٹی پولیس نے حاجی قادو جوکھیو گوٹھ میں گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارکر6 ملزمان سکندر،شاہ نواز، عامر ،شاہ زیب ،کاشف اور ناصر جوکھیو کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 34 کلو چھالیہ، 24 کلو کتھا، 9 پیکٹ تمباکو، 40 کلو گٹکا ماوا بنانے کا سامان اورگٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں برآمد کر لیں۔

شاہ لطیف ٹاون پولیس نے ایک اور کاروائی میں 2 گٹکا ماوا فروش ساجد رحیم اور ندیم بلوچ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 70 کلوگٹکا ماوا برآمد کرلیا۔ ملیر پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو شفیع گوٹھ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
Load Next Story