9 مئی پرتشدد واقعات راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین ملازمت سے برطرف

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے تینوں ملازمین کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے

فوٹو : اسکرین گریب

راولپنڈی پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین ملازمت سے برطرف کردیے۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے تینوں ملازمین کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جن پر انکوائری میں ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا ہے۔


برطرف ہونے والوں میں ڈیٹا پروسیسنگ اسسٹنٹ محمد ادریس، جونیر کلرک ہارون رشید صدر اور جنرل سیکرٹری میونسپل لیبر یونین جونئیر کلرک شاہد رضا پادری شامل ہیں۔

اس ضمن میں دستیاب مزید معلومات کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ راولپنڈی پر احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی شناخت وڈیو فوٹیجز سے کی گئی۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن گریڈ 11 کا افسر ادریس پہلے ہی گرفتار تھا۔

میونسپل کارپوریشن کے دو جونئیر کلرک میونسپل لیبر یونین کے صدر ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری شاہد رضا پادری روپوش ہیں جبکہ تینوں کو شوز کاز نوٹس جاری کرکے ملازمت سے کیوں نہ برطرف کردیا جائے کی وضاحت طلب کرلی گئی تھی۔
Load Next Story