ساف فٹبال چیمپئین شپ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
ٹورنامنٹ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارتی شہر بنگلورو میں ہوگا
ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ رکھ دیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر ساف فٹبال چیمپئین شپ کے منتظمین کی جانب سے ڈراز کا اعلان کیا گیا، جس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور کویت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں لبنان، مالدیپ ،بھوٹان اور بنگلہ دیش کو رکھا گیا ہے۔
ساف فٹبال چمپئین شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارتی شہر بنگلورو میں ہوگی۔
پاکستان میں فٹبال کے معاملات چلانے والی فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی بھارت میں ٹیم بجھوانے کو تیار ہے مگر حکومت کی جانب سے این او سی ابھی تک نہیں مل سکا۔
پاکستان نے 2015 میں دہلی میں منعقدہ ساف چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ 2021 میں فیفا کی جانب سے فیڈریشن پر پابندی کے سبب شرکت نہیں کرسکی تھی۔