نصیرآباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

نصیر آباد کے علاقے پیر شہنشاہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی

واقعے میں موبائل میں موجود اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوئے۔، فوٹو: فائل

نصیرآباد کے علاقے پیر شہنشاہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجےمیں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے پیر شہنشاہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبل سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
Load Next Story