منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی
منیب بٹ کے وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پر وکالت نامہ جمع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اداکار منیب کیخلاف وکیل فائق علی جاگیرانی کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں اداکار منیب کیخلاف فائق علی جاگیرانی ایڈوکیٹ کی ہتک عزت کا دعویٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
منیب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ منیب بٹ کے وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پر وکالت نامہ جمع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔
ایڈووکیٹ فائق علی جاگیرانی نے 5 کروڑ ہرجانے کے دعوے میں مؤقف اپنایا تھا کہ منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل پر پوسٹ شیئر کی تھی اور انہوں نے وکالت کے پیشے پر تنقید کی تھی۔ منیب بٹ کی پوسٹ کی وجہ سے ہتک عزت ہوئی۔