کراچی میں رات کے بعد دن میں بھی گیس کی 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان
شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا، شہری پریشان
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں دن کے اوقات میں بھی روزانہ تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 11 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
بدھ کے روز کراچی کے رہائشی علاقوں میں گیس غائب ہوگئی اور لگ بھگ نصف شہر کے صارفین کو دن بھر گیس دستیاب نہیں رہی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے لہٰذا شہر میں روزانہ دوپہر2 بجے سے 5 بجے تک گیس بندکی جائے گی۔
اس سے قبل کراچی میں رات 11بجے سے صبح 7 بجے تک گیس پہلے ہی بند کی جا رہی ہے۔ اس طرح کراچی کے شہری مجموعی طور 11 گھنٹے تک سوئی گیس سے محروم رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے نظام میں گیس کی فراہمی بہتر ہوتے ہی دوپہر کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔
گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلو خواتین، ہوٹل مالکان، پکوان ہاؤس، دودھ فروشوں، مٹھائی اور کنفیکشنری بنانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیفینس،گزری،لانڈھی، سعود آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، پی ای سی ایچ ایس،اورنگی،گلشن معمار،کورنگی، نارتھ کراچی، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، ناظم آباد، لیاقت آباد، گڈاپ، کاٹھور سمیت مختلف علاقے گیس کی بندش سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔