اسپیشل اولمپکس پاکستان نے ورلڈ گیمز کیلیے جرمنی میں منفرد مہم کا آغاز کردیا
یہ بسیں جرمنی کے شہر برلن میں 17 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ گیمز کےحوالے سے عوامی آگاہی اور جوش و خروش پھیلا رہی ہیں
اسپیشل اولمپکس پاکستان نےجرمنی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے ایک شاندار اور منفرد مہم کا آغاز کردیا۔
خصوصی بچوں کی فلاح اور بہبود کے ساتھ ان کی کھیلوں میں شرکت میں مدد کرنے والے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت کراچی میں جرمنی کے قونصل خانہ کے تعاون سے خصوصی تصاویر اور خوبصورت رنگوں سے مزین عوامی بسیں کراچی کی سڑکوں پر آگئیں،مختلف روٹس پر رواں دواں یہ بسیں جرمنی کے شہر برلن میں 17 جون سے شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کےحوالے سے عوامی آگاہی اور جوش و خروش پھیلا رہی ہیں۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چئیر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی شاہراؤں پر چلنے والی ان خوبصورت بسوں کی نمائش کے ذریعہ ہمیں اپنے باصلاحیت خصوصی کھلاڑیوں کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے پر فخر ہے اور امید ہے کہ عوامی شمولیت، قوم کے والہانہ جذبہ اور لگاؤ سے ہماری تحریک کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔