سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا
سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا۔
ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو کتے نے کاٹ لیا، وہ لکھنؤ سپر جائنٹس سے میچ کی پلیئنگ الیون میں بھی شامل نہیں تھے، جب ارجن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے اپنا بولنگ ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس پر کتے نے کاٹ لیا ہے، اس لیے وہ میچ نہیں کھیل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر نے آن لائن ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
ان کی یہ ویڈیو لکھنؤ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، ممبئی انڈینز نے اس سیزن کیلیے ارجن کی خدمات 30 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، انھیں 4 میچز کھیلنے کا موقع ملا جس میں 3 وکٹیں لیں۔