یہ غذائیں جسم میں مضر کولیسٹرول کم کرسکتی ہیں
بھورے چاول، دال، مکمل اناج، لوبیا، چکنائی والی مچھلی، پھل اور ریشے دار غذائیں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرسکتی ہیں
بلڈ پریشر سے لے فالج اور امراضِ قلب تک میں مضر کولیسٹرول کا مسلمہ کردار سامنے آچکا ہے۔ اب بعض غذائیں دوا کا کام کرتے ہوئے کولیسٹرول گھٹا کر خون کے گاڑھے پن کو دور کرسکتی ہیں۔
تاہم بعض غذائیں قدرتی اجزا سے مالامال ہوتی ہیں اور ان میں مضر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
دالیں، جئی اور مکمل اناج
دال، بھورے چاول، جئی، اور مکمل اناج کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اول ان میں ریشے (فائبر) موجود ہوتے ہیں اور کئی طرح کے کیمیائی اجزا خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔
دہی اور بادام
بادام اور دہی غیرمعمولی طور پر ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق دہی کھانے کو معمول بنانے پر لہو میں کولیسٹرول کی سطح چار فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ اسی طرح دہی کھانے سے کولیسٹرول چار فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
بادام اور دہی میں موجود جادوئی اجزا معدے کو بہترین انداز میں رکھتے ہیں اور اندرونی سوزش کم کرتے ہیں۔
چکنائی والی مچھلیاں
سامن اور دیگر اقسام کی تیل دار مچھلیوں مثلاً سامن، میکرل اور دیگر مچھلیوں میں پروٹین اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ بالخصوص اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے یوں کولیسٹرول بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔
لوبیا اور پھلیاں
مختلف اقسام کی لوبیا میں حل شدہ ریشوں کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ چونکہ انہیں ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے تو یوں بھوک میں کمی ہوتی ہے۔ اس طرح لوبیا کھانے سے سیر ہونے کا احساس ہوتا ہے اور وزن کم ہوسکتی ہے۔