کراچی فارما کمپنی میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ملازم جاں بحق
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، نقصان کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا جا سکا
کورنگی میں فارما کمپنی میں آتش زدگی کے نتیجے میں کمپنی کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے ساڑھے 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
سیکٹر 15 گودام چورنگی کے قریب پلاٹ نمبر 43 پر واقع نجی فارما کمپنی میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری کے علاوہ فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی، تاہم آتشزدگی کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 4 فائر ٹینڈرز اور ایک باؤزر بھی منگوا لی گئی۔ اس کے علاوہ کاٹی کی ایک فائر ٹینڈر بھی موقع پر پہنچ گئی۔
آگ بجھانے والے اہل کاروں میں پانچ گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آتش زدگی پر قابو پایا۔ اس دوران ایک کمرے میں دھواں بھر جانے سے ایک ملازم بے ہوش ہوگیا، جسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ متوفی کی شناخت 35 اظہر الحق ولد محمد ظہیر شیخ کے نام سے کی گئی ، جو کورنگی سیکٹر 51 بی کا رہائشی تھا ۔
پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے لاش کو 3 روز کے لیے بطور امانت سردخانے میں رکھوا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمیہ تاحال نہیں لگایا جا سکا ہے۔