اسلام آباد ہائیکورٹ  شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار رہائی کا حکم

عدالت کا بیان حلفی جمع کرانے کا حکم، پی ٹی آئی رہنما کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

(فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی سے متعلق احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیے، جس میں عدالت نے ایم پی او کے تحت کی گئی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔


عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علی محمد خان نے کل جو انڈر ٹیکنگ دی تھی، وہ دیکھ لیں، اِسی کی طرح دے دیں ، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ شاہ محمود قریشی سے ہدایات لے کر انڈرٹیکنگ جمع کرا دیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
Load Next Story