سندھ حکومت کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایے کم کرنے کی ہدایت

کرایے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی، صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ

حکومت نے 15 مئی کو پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا:فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کردی۔


سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر 35 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کےمالکان کو کرایوں میں کمی کے لئےخط ارسال کردیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس لیے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کریں۔ کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حکومت نے 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔
Load Next Story