ایم کیو ایم کا فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالنے کا فیصلہ

ریلی میں پاک افواج ، ملکی سلامتی کے اداروں ، افسران سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ریلی میں پاک افواج ، ملکی سلامتی کے اداروں ، افسران سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ —فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم نے کل نو مئی کے واقعات کے خلاف ریلی نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کل بعد نماز جمعہ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔


ریلی میں پاک افواج ، ملکی سلامتی کے اداروں ، افسران سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت ، نو مئی کے واقعات پر مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی ، ملکی سلامتی اداروں کی تنصیبات پر حملے ، املاک کو جلانے والوں کو ریلی کے ذریعے بھرپور پیغام دیا جائے گا۔
Load Next Story