ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی
پاکستانی حکومت 2016 تک صارفین کے لئے بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈیز کا خاتمہ چاہتی ہے، ڈی جی ایشیائی ترقیاتی بینک
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملک میں توانائی بحران كے خاتمے كے لئے جاری اصلاحتی پروگرام كے لئے 40 کروڑ ڈالر قرضے كی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کلاس گرہےاسر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرضہ تعاون کے ایک پروگرام كا حصہ ہے جس سے توانائی کے شعبے کو قابل اعتماد، پائیدار اور محفوظ بنانے کے لئے اصلاحات کی جاسکیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت 2016 تک کم آمدنی والے صارفین کے علاوہ دیگر تمام صارفین کے لئے بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈیز کا خاتمہ چاہتی ہے اس لئے اس اصلاحاتی پروگرام سے موجودہ بجلی ٹیرف اور سبسڈیز کو ازسرنو متعین کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے ''نیشنل پاور پالیسی'' مرتب کی تھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اسی پروگرام کے تحت قرضے کی منظوری دی ہے۔