فیفا نے انگلش فٹبالر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان سے کھیلنے کا گرین سگنل دیدیا
انہوں نے یوریپئن انڈر 19چیمپئن شپ 2017 میں انگلینڈ کی ٹائٹل فتح میں بھی ان کا اہم کردار تھا
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی منظوری ملنے کے بعد انگلش فٹبالر عیسٰی سلیمان پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار ہیں، انہیں پاکستان فیڈریشن کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 سالہ عیسیٰ سلیمان سنٹر بیک پرتگالی فٹبال لیگ میں یوڈی ولافرینکوئنس کی جانب سے کھیل رہے ہیں، ان کو جونیئر سطح کے کئی ایونٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کا موقع مل چکا ہے، اس دوران ایشیائی پس منظر رکھنے والے پہلے انگلش کپتان کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
عیسیٰ سلیمان نے یوریپئن انڈر 19چیمپئن شپ 2017 میں انگلینڈ کی ٹائٹل فتح میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال کی میسی کو 500 ملین یورو کی بڑی پیشکش
دوسری جانب پاکستان آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ان کے تجربہ اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا شدت سے منتظر ہے، فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور کا کہنا ہے کہ کلب فٹبال کے 142میچز میں شرکت عیسٰی سلیمان کی کھیل سے لگن اور پیشہ ورانہ سوچ کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیسیٰ سلیمان کسی بھی ٹیم کیلئے طویل عرصہ تک عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انکے کھیل کے تکنیکی لگاؤ سے انکی آگاہی اور مہارت کا ساتھی فٹبالرز بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ آبائی وطن پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر عیسٰی سلیمان مسرور ہیں۔