بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

رتیش سدھوانی نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں

فوٹو : فائل

بالی وڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر 'ڈان 3' کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔

'ڈان 3' کے متعلق تازہ پیشرفت سامنے آتے ہی یہ تجسس پھیل گیا کہ سیریز کی نئی فلم میں مرکزی کردار کون ادا کریں گے، سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

اب بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان اداکار 'ڈان' سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔


ذرائع کے مطابق 'ڈان 3' پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی وڈ کنگ نے فرنچائز میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئیکونک اسٹار ایک وسیع اور یونیورسل مداحوں کیلئے بنے پروجیکٹس میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور 'ڈان 3' کی کہانی ان کی شخصیت کو محدود کرتی ہے۔

قبل ازیں فرحان اختر نے بتایا تھا کہ وہ ڈان سیریز کی نئی فلم میں تین نسلوں کو دکھانا چاہتے ہیں، شاہ رخ کے ساتھ امیتابھ اور نئی نسل کے ایک اداکار کو فلم میں موقع دیا جائے گا۔

Load Next Story