پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابی شیڈول کی ’مدت‘ پر الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان
پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی، نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی نے الیکش کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف کل (بروز جمعہ) کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی، انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احساس سے کھیل رہی ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں ہیں، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیدول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول کے دن کم کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں مزید تاخیر حربے استعمال کرنا بند کئے جائیں، شیڈول کی مدت کو فوری کم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو فوری عہدوں پر ذمیداریاں ادا کرنے دی جائیں۔