آئی سی سی کی کمائی بڑے بھارتی حصے پر مزید سوال اٹھ گئے
ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہوا، جون کی میٹنگ میں مزید بحث ہوگی، جنوبی افریقہ
آئی سی سی کی کمائی میں بڑے بھارتی حصے پر مزید سوال اٹھ گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو 2024 سے 2027 کے دورانیے میں 600 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کو ملنے کی اطلاعات ہیں۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی کو 38.5 فیصد کے حساب سے 230 ملین ڈالر ملیں گے، اس پر پاکستان کی جانب سے پہلے ہی اعتراض کیا جا چکا، اب دیگر بورڈز بھی دبے الفاظ میں تحفظات اظہار کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو مجوزہ فارمولے کے تحت 4.37 فیصد کے حساب سے 26.24 ملین ڈالر ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ریونیو، بندر بانٹ نے پاکستانی ماتھے پر شکنیں بڑھادیں
کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹیو فلوٹسی موسیکی کا کہنا ہے کہ ریونیو کی یہ تقسیم حتمی نہیں بلکہ اس پر ابھی مزید بات چیت ہوگی، انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ کا افشا ہونا کافی بدقسمتی کی بات ہے، اس میں جو اعدادوشمار پیش کیے گئے وہ فائنل نہیں ہیں، ان پر بدستور ابھی بات چیت ہونی ہے، ابھی یہ صرف ٹیبل پر موجود ہے، مزید تجاویز آنی ہیں، اس بارے میں آئی سی سی کی ڈربن میں میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جائے گا، تب دیگر معاملات زیر غور نہیں آئیں گے، میں یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ریونیو کی تقسیم کے حوالے سے ابھی بہت سی سنجیدہ نوعیت کی بحث ہونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی آمدنی؛ بڑا بھارتی حصہ پاکستان کوایک آنکھ نہ بھایا
یاد رہے کہ مجوزہ فارمولے کے تحت انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھارت کے بعد سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہو گی، بگ تھری سے ہٹ کر پاکستان کا حصہ سب سے بڑا ہے مگر بورڈ اس سے خوش نہیں ، میٹنگ میں منظوری نہ دینے کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔