زمان پارک کے قریب سے گرفتار دہشت گردوں کے متعلق اہم انکشافات
گرفتار دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور جبکہ 2 کور کمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث ہیں۔
جناح ہاؤس اور 9 مئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی۔
لاہور پولیس نے گزشتہ رات زمان پارک سے فرار کی کوشش میں 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گرفتار دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور جبکہ 2 کور کمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ 8 دہشت گردوں کے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطے تھے اور وہ اس سے ہدایات لے رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کے رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہو گئے ہیں۔
ملزم بخت عالم شانگلہ کا اور ممتاز مردان کا رہنے والا ہے۔ دونوں کے پی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا۔
مصری شاہ کا اعجاز ، اچھرہ کا عبد الغفور اور شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہا تھا۔ شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوائے تھے۔
علاوہ ازیں نگراں حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔
کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج زمان پارک پہنچے گی اور سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔
اتفاق ہونے پر 400پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔
پولیس کی جانب سے زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں اور بھاری نفری موجود ہے۔