’منت‘ گھر خریدنے کیلئے میرے پاس پیسے نہیں تھے شاہ رخ خان کا انکشاف
کچھ پیسے جوڑ کر ’منت‘ کو خرید لیا لیکن اس کو ڈیزائن کرنے کیلئے ہمارے پاس بالکل پیسے نہیں تھے، اداکار
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی میں ان کا گھر 'منت' ان کا خواب تھا لیکن اس کو خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔
میڈیا سے ایک تازہ گفتگو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی رہائش گاہ 'منت' سے ان کی بیوی گوری خان کے انٹیریئر ڈیزائن کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔
شاہ رخ خان نے بتایا ''ممبئی میں اپارٹمنٹ بنگلوں سے زیادہ مہنگے ہیں، ہم نے کچھ پیسے جوڑ کر منت کو خرید لیا لیکن اس کو ڈیزائن کرنے کیلئے ہمارے پاس بالکل پیسے نہیں تھے''۔
انہوں نے بتایا ''ہم نے ایک انٹیریئر ڈیزائنر کو بلایا اور اس نے گھر کو ڈیزائن کرنے کیلئے جتنا بجٹ بنایا وہ میری سیلری سے بھی باہر تھا''۔
اداکار نے کہا کہ انہوں نے گوری سے اسے ڈیزائن کرنے کا کہا اور پھر ان کے سفر کا آغاز ہوا، ان دونوں نے چھوٹی چھوٹی چیزیں خرید کر گھر کو ڈیزائن کیا اور اس میں کچھ وقت لگا لیکن کام ہوگیا۔
بالی وڈ کنگ اپنے اگلی فلم 'جوان' کی ریلیز کیلئے تیار ہیں جبکہ راج کمار ہیرانی کے ساتھ ان کی پہلی فلم 'ڈنکی' بھی پائپ لائن میں موجود ہے۔